انعام الرحیم کی حراست کو غیر قانونی قرار دے کر رہا کرنے کے حک کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل مسترد

انعام الرحیم کی حراست کو غیر قانونی قرار دے کر رہا کرنے کے حک کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل مسترد

اسلام آباد: جسٹس وقاص مرزا رؤف نے 2 روز قبل ہونے والی سماعت میں کرنل (ر) ایڈووکیٹ انعام الرحیم کی رہائی کو غیر قانونی قرار دیا تھا اور فوجی حکام کو انہیں فوری رہا کرنے کی ہدایت کی تھی

عدالت نے ان کی رہائی کا حکم دیتے ہوئے کہا تھاکہ ’فوجی حکام کے پاس انعام الرحیم ایڈووکیٹ کی حراست کو غیر قانونی اور ناجائز قرار دیا جاتا ہے، انہیں فورا ً رہا کیا جاے گا‘
وزارت دفاع نے لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف ڈپٹی اٹارنی جنرل راجا عابد کے ذریعے جمعے کے روز ایک انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی۔
جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس انوار الحق پنوں پر مشتمل ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے رجسٹرار آفس کے اٹھائے گئے اعتراضات کے خلاف ڈپٹی اٹارنی جنرل کے دلائل سنے۔
بینچ نے تفصیلی دلائل سننے کے بعد رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھے اور ان کے مطابق اپیل کو مسترد کردیا۔
وکیل کے بیٹے نے مورغہ پولیس اسٹیشن میں لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے ساتھ ایک درخواست دائر کی اور پولسی حکام سے درخواست کی کہ عدالتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے فوجی حکام کی حراست سے ان کے والد کو رہا کروائیں۔
انعام الرحیم کے اہلِ خانہ کی نمائندگی کرنے والے وکیل ایڈووکیٹ انور ڈار نے کہا کہ وکیل کے اغوا کیس کی پیروی کے وکلا کا ایک پینل تشکیل دیا گیا ہے جو ہفتے کے روز پولیس حکام کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرے گا۔
وکیل کے مبینہ اغوا کے درج مقدمے کے مطابق ایڈووکیٹ انعام الرحیم کو نامعلوم افراد نے عسکری 14 میں موجود ان کی رہائش گاہ سے اٹھایا جو گیریژن شہر میں خاصی محفوظ آبادی سمجھتی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نیپرا بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 62 پیسے اضافے کی منظوری

نیپرا بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 62 پیسے اضافے کی منظوری

اسلام آباد: نیپرا کے ایک ترجمان نے کہا کہ ریگولیٹر کے نئے نرخ وفاقی حکومت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے