کوئٹہ میں مدرسہ دارالعلوم الشرعیہ میں دھماکے کے بعد فضا سوگوار

کوئٹہ میں مدرسہ دارالعلوم الشرعیہ میں دھماکے کے بعد فضا سوگوار

کوئٹہ: کوئٹہ میں مدرسہ دارالعلوم الشرعیہ میں دھماکے کے بعد فضا سوگوار ہے، خود کش دھماکے کا مقدمہ ایس ایچ اوسیٹلائٹ ٹاون کی مدعیت میں سی ٹی ڈی تھانے میں نامعلوم افراد کیخلاف درج کیا گیا

مقدمے میں انسداد دہشت گردی، قتل اقدام قتل و دیگر دفعات شامل ہیں۔
سیٹلائٹ ٹاون کے علاقے اسحاق آباد میں مدرسے کے اندر ہونے والے خودکش حملے کی تحقیقات سی ٹی ڈی کو سونپ دی گئی ہیں جبکہ پولیس کے مطابق مدرسے کو سیل کردیا گیا، تفتیشی حکام آج بھی جائے وقوع کا معائنہ کریں گے اور مزید شواہد بھی اکھٹے کئے جائیں گے۔
گذشتہ روز کوئٹہ کے علاقے اسحاق آباد میں واقع مدرسہ دارالعلوم شریعہ کی مسجد میں مغرب کی نماز کی ادائیگی کے دوران خود کش دھماکہ ہوا، دھماکے کے نتیجے میں ڈی ایس پی امان اللہ،امام مسجد سمیت15نمازی شہید جبکہ 19 زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

ا خترمینگل تحریک انصاف کی حکومت سے علیحدگی کا باضابطہ طور پر اعلان کرتا ہوں

ا خترمینگل تحریک انصاف کی حکومت سے علیحدگی کا باضابطہ طور پر اعلان کرتا ہوں

بلوچستان: نیشنل پارٹی-مینگل کے صدر نے کہاکہ ہر بجٹ کو عوام دوست بجٹ کہا جاتا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے