دنیا کی سب سے مہنگی گھڑ دوڑ

ایروگیٹ نامی گھوڑے نے پیگاسس ورلڈ کپ کا افتتاحی ایونٹ جیت کر دنیا کی سب سے مہنگی گھڑ دوڑ جیت لی۔

جوکی مائیک اسمتھ کی جانب سے چلائے جانے والے اور بریڈرز کپ جیتنے والے گھوڑے نے فلوریڈا میں ہونے والی ریس میں شامن گھوسٹ کو پانچ لینتھ کے فرق سے شکست دی۔

ریس کے دوران امید تھی کہ آخری مرتبہ ریس میں دوڑنے والے کیلیفورنیا کروم کی جانب سے اچھا مقابلہ پیش کیا جائے گا لیکن وہ ایسا کرنے میں ناکام رہے اور نویں نمبر پر اختتام کیا۔

یہ دنیا کی سب سے مہنگی گھڑ دوڑ تھی جس کی انعامی رقم 12ملین ڈالر(ایک ارب 25کروڑ) تھی اور فاتح کو سات ملین ڈالر ملے۔

گزشتہ ہفتے ’ایروگیٹ‘ کو دنیا کا سب سے بہترین گھوڑا قرار دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

مس ترکی جرمن فٹ بالر کی دلہن بن گئی

مس ترکی جرمن فٹ بالر کی دلہن بن گئی

استنبول : جرمن فٹ بالر نے مس ترکی کو اپنی دلہن بنا لیا، ترک صدر اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے