بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سےفائدہ اٹھانے والے غیرمستحق افراد سے متعلق تہلکہ خیز تفصیلات

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سےفائدہ اٹھانے والے غیرمستحق افراد سے متعلق تہلکہ خیز تفصیلات

کراچی: فہرست سے نکالے جانے والوں میں اعلیٰ سرکاری افسران بھی شامل ہیں ، صوبوں،وفاق کے افسران بھی بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سےفائدہ اٹھاتےرہے ہیں

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سےفائدہ اٹھانے والے غیرمستحق افراد سے متعلق تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آئی ، جس میں بتایا گیا
گریڈ17 سے 21 کے 2543 سرکاری افسران کو فہرست سے نکالا گیا، متعدد اعلیٰ سرکاری افسران بیویوں کے نام پر پیسے وصول کرتےرہے، بلوچستان میں سب سے زیادہ سرکاری افسران بی آئی ایس پی سے مستفید ہوئے۔
تہلکہ خیز تفصیلات کے مطابق بلوچستان سے741سرکاری افسران نےبی آئی ایس پی سے فائدہ اٹھایا، سندھ میں گریڈ 18کے342افسران نےبی آئی ایس پی سے بھی فائدہ اٹھایا ، بی آئی ایس پی سے مستفید ہونیوالوں میں گریڈ21 کے 3 افسران بھی شامل ہیں۔
ملک بھرسے گریڈ20کے59 افسران سہ ماہی وظیفہ وصول کرتے رہے ، فہرست سے نکالے گئے گریڈ 19 کے افسران کی تعداد 429 ہے جبکہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے 6 افسران نے اور گریڈ17 کے 1240 افسران نے بھی بی آئی ایس پی سے فائدہ اٹھایا۔
وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا تھا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے 8 لاکھ سے زائد غیر مستحق افراد کو نکالنے کا فیصلہ کیا ہے، 10 سال قبل سروے کے ذریعے مستحقین کا تعین کیا گیا تھا، 10 سال میں لوگوں کے حالات بدل جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی سرکلر ریلوے عوام کے ساتھ بھونڈا مذاق ہے

کراچی سرکلر ریلوے عوام کے ساتھ بھونڈا مذاق ہے

کراچی: حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی کے مرکز ادارہ نورِ حق کراچی میں پریس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے