کراچی میں پانی کی قلت کا خدشہ

کراچی… بارشیں نہ ہونے کے باعث حب ڈیم میں پانی کم ترین سطح پر آگیا جس کے باعث کراچی میں 10 کروڑ گیلن پانی کی یومیہ قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہےجبکہ واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ متبادل ذرائع سے ضلع غربی کو پانی فرا ہم کیا جارہا ہے۔

پانی زندگی ہے،لیکن انتظا میہ اور حکومتوں کی مبینہ غفلت اور نااہلیاں شامل ہوں تو کراچی کے شہری بھی بوند بوند کو ترس جاتے ہیں۔ یہی کچھ ہوا خصوصاً ضلع غربی کی عوام کے ساتھ جہاں پانی فراہم کرنےکا اہم ذریعہ حب ڈیم خشک ہونے کے قریب آگیا ہے اور اندیشہ ہے کہ ضلع غربی کی عوام کے لئے پانی ناپید ہو جائےگا۔

حب ڈیم شہر کے مختلف علاقوں کو 10 کروڑ گیلن یومیہ پانی روزانہ فراہم کرتا ہے مگر بارشیں نہ ہونے کے باعث اب یہ خود پانی کو ترس رہا ہے ۔ڈیم سے23 کلو میٹر طو یل کینال کے ذریعے پانی لائنوں کے ذریعے شہر میں سپلائی کیا جاتا ہے۔

واٹر بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ ضلع غربی کے عوام کو متبادل ذرائع سے پانی فراہم کیا جارہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

وفاقی حکومت کا اقدام صوبائی خود مختاری پر حملے کے مترادف ہے

وفاقی حکومت کا اقدام صوبائی خود مختاری پر حملے کے مترادف ہے

کراچی: بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاقی حکومت عوامی ردعمل سے پہلے اسپتالوں پر اپنا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے