ورک اسٹریس کو کم کیا جا سکتا

ورک اسٹریس کو کم کیا جا سکتا

8 گھنٹے لگاتار کام کرنا اور ساتھ ہی اگر مینیجر کا رویہ بھی تلخ ہو تو اس صورتحال میں انسان شدید دباؤ کا شکار ہوجاتا ہے

ورک اسٹریس سے مکمل طور پر نجات حاصل کرنا تو شاید نا ممکن سی بات ہے لیکن اس ورک اسٹریس کو کم کیا جا سکتا ہے اور آج ہم آپ کو اس ہی بارے میں بتانے والے ہیں۔
یونیورسٹی آف ہیوگو کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق میں یہ بات واضح ہوئی ہے کہ کیسے ایک چھوٹا سا پودا انسان کے اسٹریس یعنی دباؤ کو کم کرسکتا ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ایک چھوٹا سا پودا جسے آپ اپنے کام کی جگہ یعنی ڈیسک پر ایسے رکھیں کہ کام کرتے دوران آپ کی نظر اس پودے پر پڑتی رہے، اس طرح کرنے سے آپ دفتر کے 8 گھنٹوں میں اسٹریس کو کم کرسکیں گے۔
محققین کا کہنا ہے کہ اس تحقیق سے ہمیں یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ انڈور پودوں (یعنی جنہیں ہم کمرے کے اندر رکھ سکتے ہیں) کو کام کی جگہ پر رکھنا دماغی صحت کے لیے انتہائی مددگار ثابت ہوتا ہے۔
اس سے قبل متعدد تحقیقات میں بھی یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ دماغ کو پُرسکون رکھنے کے لیے ہریالی یا پودے بے حد اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

’ہفتے میں چار بار لال مرچیں استعمال کرنے والوں کو ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم

’ہفتے میں چار بار لال مرچیں استعمال کرنے والوں کو ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم

نیویارک: جرنل آف دا امریکن کالج آف کارڈیالوجی میں شائع ہونے والی تحقیقی نتائج میں بتایا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے