علی رضا عابدی دوبارہ ایم کیو ایم پاکستان میں‌ شامل

ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے معطل کیے جانے والے رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی اور پارٹی قیادت کے درمیان تمام گلے شکوے ختم ہوگئے۔

 علی رضا عابدی نے آج اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اور ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین قومی اسمبلی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ اسمبلی میں علی رضا عابدی کو دیکھ کر فاروق ستار آگے بڑے اور انہیں گلے بھی لگایا۔ علی رضا عابدی کا کہنا ہے کہ وہ اتوار کے روز کراچی پہنچ کر ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز پی آئی بی جائیں گے۔

یاد رہے ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت نے لندن سے رابطوں کے  الزام میں علی رضا عابدی کی پارٹی رکنیت ختم کردی تھی اور انہیں اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دینے کی ہدایت کی تھی۔

قیادت کی جانب سے معطل کیے جانے کے بعد علی رضا عابدی نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر کے اپنی کاروبار کو وقت دینا شروع کردیا تھا تاہم اب دونوں فریقین کے درمیان گلے شکوے  ختم ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وفاق نے جہاز والے جادوگر کو فائدہ پہنچانے کے لیے گندم اور چینی کا جان بوجھ کر بحران پیدا کیا

وفاق نے جہاز والے جادوگر کو فائدہ پہنچانے کے لیے گندم اور چینی کا جان بوجھ کر بحران پیدا کیا

کراچی: وزیرزراعت سندھ محمد اسماعیل راہو نے اپنے بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے