تمام ثبوت کہتے ہیں کہ لندن فلیٹس کی اصل مالکہ مریم نواز ہی ہیں، عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیر مین عمران خان کا کہنا ہے کہ مے فئیر فلیٹس کی اصل مالکہ مریم نواز ہیں تاہم اگر دستاویزات غلط ہیں تو یہ  برطانوی اخبار کے خلاف مقدمہ کریں۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیر مین عمران خان نے کہا کہ ہم نے عدالت میں ساری دستاویزات جمع کرائی لیکن انہوں نے کچھ بھی نہیں دیا، ہم نے ایک برطانوی اخبار کے صحافی کو میل کی جس پر ہمیں جواب دیا گیا لیکن یہ کہتے ہیں کہ یہ فراڈ ہے اور اگر یہ فراڈ ہے تو پھر مسلم لیگ (ن) اس اخبار پر کیس کرے، جس صحافی نے آرٹیکل لکھا ہے اس کو پکڑیں۔ انہوں نے کہا کہ اصولی طور پر پاناما کیس کی تفتیش نیب، ایف آئی اے اور ایف بی آر کا کام تھا لیکن ان اداروں کو نواز شریف نے کنٹرول کیا ہوا ہے اور ایف بی آر میں انہوں نے اپنے لوگ بٹھائے ہوئے ہیں جو انہیں نئے نئے کاغذات بناکر دے رہے ہیں لہذا جو دستاویزات ہمیں بیرون ملک سے ملتی ہے ہم وہ عدالت کے روبرو پیش کررہے ہیں۔

عمران خان نے کہا  آئی سی آئی جے، جرمن اخبار اور بی بی سی نے کہا ہے کہ مریم نواز ہی لندن فلیٹس کی اصل مالکہ ہیں اور اسحاق ڈار کا بیان بھی موجود ہے جس میں انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ ہوئی، یہ سارے ثبوت موجود ہیں لیکن ہمیں کہا جارہا ہے کہ دستاویزات فراڈ ہیں، سارے دستاویزات کہہ رہے ہیں کہ اصل مالکہ مریم نواز ہیں اور 90 کی دہائی میں انہوں نے مے فئیر اپارٹمنٹ خریدے۔

یہ بھی پڑھیں

مشتاق سکھیرا,وفاقی ٹیکس محتسب برطرفی کا, حکومتی نوٹفکیشن, معطل

مشتاق سکھیراوفاقی ٹیکس محتسب برطرفی کا حکومتی نوٹفکیشن معطل

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے مشتاق سکھیرا کی بطور وفاقی ٹیکس محتسب برطرفی کا حکومتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے