متنازع شہریت بل؛ بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر کا بھی مودی حکومت کے خلاف احتجاج

متنازع شہریت بل؛ بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر کا بھی مودی حکومت کے خلاف احتجاج

نیو دہلی

متنازع شہریت کے قانون کے خلاف بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر بھی مودی حکومت کے خلاف احتجاج کا حصہ بن گئیں۔

بھارت میں متنازع شہریت کے قانون کے حوالے سے شدید احتجاج جاری ہے، بھارت میں مسلم مخالف متنازع قانون پر احتجاج کے دوران اب تک متعدد افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بھارت بچاؤ کے نام سے ریلیاں نکالی جارہی ہیں جب کہ مظاہروں میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہیں اور متنازع قانون منسوخ کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

ہرتھیک روشن اور فرحان اختر کے بعد اب بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر بھی مودی حکومت کے خلاف احتجاج کا حصہ بن گئی ہیں، متنازع شہریت بل کے خلاف بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے احتجاج میں شرکت کی اور حکومت کی جانب سے منظور کردہ متنازع شہریت قانون کے خلاف نعرے بازی کی، سوارا بھاسکر نے مظاہرین کے ساتھ مل کر ’ہلہ بول‘ کے نعرے لگائے۔

شہروز سبزواری نے اہلیہ سائرہ کو طلاق دینے کی خبروں کی تردید کردی

یہ بھی پڑھیں

قہقے بکھیرنے والے لیجنڈ فنکار لہری کی آج 91 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے

قہقے بکھیرنے والے لیجنڈ فنکار لہری کی آج 91 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے

کراچی: سنہ 1950 میں فلم ’انوکھی‘ سے اپنے فنی کرئیر کا آغاز کرنے والے اداکار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے