ای سی پی کے 2 نئے ارکان کی تعیناتی کے لیے حکومت کو مزید 15 دن کی مہلت

ای سی پی کے 2 نئے ارکان کی تعیناتی کے لیے حکومت کو مزید 15 دن کی مہلت

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری سے متعلق مہلت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا

ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے الیکشن کمیشن کے 2 نئے ارکان کی تعیناتی کے لیے مزید مہلت کی استدعا منظور کرلی۔
دوران سماعت قومی اسمبلی کے لیگل ایڈوائزر عبداللطیف یوسفزئی نے کہا کہ گزشتہ روز پارلیمانی کمیٹی کا آخری اجلاس ہوا تھا لیکن دھند کی وجہ سے کچھ اراکین شریک نہیں ہوسکے تھے۔
گزشتہ کمیٹی نے جو قوانین بنائے تھےموجودہ حالات میں وہ قابلِ عمل نہیں۔
دوران سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پارلیمانی کمیٹی اپنے رولز خود بناسکتی ہے وہ پہلے سے بنائے گئے رولز کے تحت کام نہیں کررہی۔
جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ جو بھی کمیٹی بنے گی اس کے قوانین بھی مستقل نہیں ہوں گے، ابھی جو کمیٹی کام کررہی ہے وہ اپنے قوانین خود بناسکتی ہے۔
عبداللطیف یوسفزئی نے کہا کہ پارلیمنٹ غلطی کرے تو اس کو سدھار بھی لیتی ہے جس پر جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ پارلیمنٹ کبھی غلطی نہیں کرسکتی وہ 22 کروڑ عوام کی نمائندہ ہے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ اگر قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کسی ایک شخص پر اتفاق نہیں کرسکتے تو ہم کیا کہہ سکتے ہیں؟
جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ عدالت تو توقع ہی کرسکتی ہے کہ کسی ایک نام پر اتفاق ہوجائے گا۔
جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس میں مزید کہا کہ پارلیمانی کمیٹی رولز میں تبدیلی کرنا چاہتی ہے تو وہ کمیٹی کا اختیار ہے۔
اس پر عبداللطیف یوسفزئی نے کہا کہ 10 دن کا وقت دے دیں انشااللہ آئندہ سماعت میں آپ کو خوشخبری دیں گے۔
ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے 2 نئے ارکان کی تعیناتی کے لیے حکومت کو 15 روز کی مہلت دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 15 جنوری تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان کے خلاف پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس کا کوئی ثبوت نہیں

عمران خان کے خلاف پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس کا کوئی ثبوت نہیں

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی عدالت میں وزیراعظم عمران خان کے وکیل عبداللہ بابر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے