ایک امتحان کے پرچے میں شیطان کی تعریف کرنے پر ٹیچر کو 40 روز کے لیے معطل

ایک امتحان کے پرچے میں شیطان کی تعریف کرنے پر ٹیچر کو 40 روز کے لیے معطل

ریاض: سعودی پراسیکیوٹرز نے ایک امتحان کے پرچے میں شیطان کی تعریف کرنے پر ٹیچر کو 40 روز کے لیے معطل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا

سعودی مغربی علاقے الباہا کے ایک پرائمری اسکول میں ہونے والے امتحانی پرچے میں شیطان کا ذکر کردیا
ایک مقامی تعلیمی ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طالب علموں سے امتحان کے دوران پرچے فوری واپس لے لیے گئے تھے۔
ایک تعلیمی ٹیم نے اسکول کا دورہ کیا اور واقعے کی تحقیقات کرکے ٹیچر کو معطل کرنے اور اسکول میں داخل ہونے پر پابندی کی سفارش کی۔
شیطان کی تعریف کرنے والے ٹیچر کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی موجود ہے۔
ایک استاد نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ٹیچر کو بدکاری اور منشیات کے 10 مقدمات میں سزا بھی دی گئی تھی، وہ کام کے اوقات میں اسکول کے اندر سگریٹ نوشی کرتے تھے اور دوران کلاس گانے بھی گنگنائے جاتے تھے۔
اس ٹٰیچر کو ممکنہ طور پر دھوکہ دہی اور نفسیاتی عدم توازن کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اس سے پہلے بھی اسے نفسیاتی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

صدر رجب طیب اردوان نے فرانس کے صدر ایمانیئول میکرون’دماغی معائنہ‘ کرانے کے لیے زور دیا ہے

صدر رجب طیب اردوان نے فرانس کے صدر ایمانیئول میکرون’دماغی معائنہ‘ کرانے کے لیے زور دیا ہے

استنبول: ترک صدر رجب طلب اردوان سے سخت ردعمل دیا تھا ہفتے کو کہا تھا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے