شہر قائد سمیت سندھ بھر میں گیس بحران مزید شدت اختیار کر گیا

شہر قائد سمیت سندھ بھر میں گیس بحران مزید شدت اختیار کر گیا

کراچی: سی این جی اسٹیشن مسلسل 48 گھنٹوں تک بند رہیں گے، آج بھی سی این جی اسٹیشنز شیڈول سے ہٹ کر بند کیے گئے، 15 دن میں سی این جی اسٹیشنز مجموعی طور پر صرف 4 دن کھلے

4 دن کے دوران گیس کے کم دباؤ پر بیش تر اسٹیشن بند کر دیے گئے ہیں، سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عوام کے دیرینہ مسئلے پر حکومت کی کوئی توجہ نہیں ہے۔
سائٹ، ناظم آباد، نارتھ کراچی، بفرزون، لانڈھی، کورنگی اور دیگر علاقوں گیس کا دباؤ نہایت کم ہو گیا ہے، کراچی کے پانچوں صنعتی زونز گیس کی لوڈ شڈنگ سے شدید متاثر ہو چکے ہیں اور پیداوار بند ہو چکی ہے۔ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گیس نہ ہونے سے برآمدی آرڈر کی بر وقت تکمیل ممکن نہیں رہی، صنعتی پیداوار نہ ہونے سے مزدور بھی بے روزگار ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کیپٹن (ر) محمد صفدر کی گرفتاری حکومت سندھ کی ہدایات پر نہیں ہوئی

کیپٹن (ر) محمد صفدر کی گرفتاری حکومت سندھ کی ہدایات پر نہیں ہوئی

کراچی: جو کچھ ہوا ہم اس بات کی تہہ تک جائیں گے تاہم ان کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے