نشے میں دھت دو مسافروں نے طیارے میں ہلڑبازی مچادی

نشے میں دھت دو مسافروں نے طیارے میں ہلڑبازی مچادی

کراچی: یہ واقعہ لندن سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 786 میں ہوا، نشے میں دھت دونوں مسافر آپس میں لڑ پڑے اور ہاتھا پائی کی، پرواز کے دیگر مسافروں نے فضائی میزبان سے شکایت کی جس پر ایکشن لیا گیا

ایئرپورٹ کا کہنا ہے کہ لندن سے روانگی کے لیے پی آئی اے کا طیارہ ٹیکسی وے پر تھا، کپتان نے ہیتھرو ایئرپورٹ پر کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرکے پولیس طلب کرلی، واقعے کے بعد طیارے کو ٹیکسی وے سے واپس بلایا گیا۔
لندن پولیس نے طیارے میں ہاتھا پائی پر دونوں مسافرو ں کو گرفتار کرلیا۔
اس واقعے کے بعد لندن سے اسلام آباد کی پر واز ایک گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی، پی آئی اے نے دونوں مسافروں کو بلیک لسٹ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

انڈس اسپتال میں کورونا وائرس کی ویکسین کا انسانی ٹرائل شروع ہوگیا

انڈس اسپتال میں کورونا وائرس کی ویکسین کا انسانی ٹرائل شروع ہوگیا

کراچی: چین کی دو کمپنیوں نے کورونا ویکسین پر کام کیا، پاکستان میں ویکسین کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے