ایل پی جی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کی تیاری

ایل پی جی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کی تیاری

کراچی: ایل پی جی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے، اوگرا کی جانب سے جنوری 2020 کی سرکاری قیمت میں تقریباً 20 روپے فی کلو گرام اضافہ کرنے کی حکمت عملی تیار ہو گئی

چئیرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ گھریلو سلنڈر 250 اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 900 روپے بڑھائی جا رہی ہے، عالمی مارکیٹ کی قیمت کے تناسب سے ایل ہی جی کی مقامی قیمتیں بڑھائی جا رہی ہیں، اضافے کے بعد فی کلو گرام ایل پی جی کی قیمت 130 سے بڑھ 150 روپے ہو جائے گی۔
پاکستان کی ایل پی جی قیمت میں یہ تاریخی اضافہ ہے، جنوری میں گھریلو سلنڈر کی قیمت 1760 اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 6810 روپے ہوگی، دوسری شدید سردی کے باعث طرف پاکستان میں ایل پی جی کی طلب بھی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔
عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ ایل پی جی قیمت کم رکھنے کے لیے حکومت پالیسی میں تبدیلی متعارف کرائے۔
ایس ایس جی سی کے ترجمان نے بیان جاری کیا ہے کہ مختلف گیس فیلڈز سے ایس ایس جی سی کو میسر گیس کی مقدار میں کمی ہو گئی ہے، جس کے سبب گھریلو اور کمرشل صارفین کو گیس پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے، اس لیے پریشر کی کمی کے باعث سی این جی اسٹیشنز کو مزید 24 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کورونا وائرس کراچی ایئرپورٹ پر مزید حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں

کورونا وائرس کراچی ایئرپورٹ پر مزید حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں

کرا چی: اس حوالے سے چیف آپریٹنگ آفیسر عمران خان کا کہنا ہے کہ سی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے