وزارت قانون نے نیب ترمیمی آرڈیننس کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے

وزارت قانون نے نیب ترمیمی آرڈیننس کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے

اسلام آباد: نوٹیفکیشن کے مطابق ملزم کی گرفتاری کا اختیار نیب سے لے کر عدالت کو دے دیا گیا ہے، گرفتاری کی صورت میں ملزم تین ماہ میں ضمانت کا حقدار قرار ہوگا

وزارت قانون نے نیب ترمیمی آرڈیننس کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، آرڈیننس میں بزنس، بیوروکریٹس اور پبلک آفس ہولڈرز کو تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔
نیب ترمیمی آرڈیننس کی منظوری گزشتہ صدر مملکت ڈاکٹر علوی کی جانب سے دی گئی تھی۔
صدر مملکت نے وفاقی حکومت کی سفارش پر نیب کے نئے قوانین پر دستخط کیے، آرڈیننس کے تحت اب قومی احتساب بیورو کو 50 کروڑ سے زائد کرپشن اور اسکینڈل پر ہی کارروائی کی اجازت ہوگی۔
آرڈیننس کے مطابق ٹیکس، اسٹاک ایکسچینج، آئی پی اوزپر کارروائی کا اختیار فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو حاصل ہوگا، اسی طرح سرکاری ملازم کی جائیدادکو عدالتی حکم کے بغیر کوئی منجمد نہیں کرسکے گا۔
آرڈیننس میں بتایا گیا ہے کہ نیب کو کسی بھی کیس کی تحقیقات تین ماہ میں مکمل کرنا ہوگی اور اگر ایسا نہ ہوسکا تو ملزم ضمانت کا حق دار ہوگا، اسی طرح امپورٹس، لیوی کے کیسز اب نیب کے دائرہ اختیار سے باہر ہیں اور جاری مقدمات دوسری عدالت منتقل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

نیب نے جعلی بینک اکاؤنٹس اسکینڈل میں 22 کروڑ 40 لاکھ روپے برآمد کرکے حکومت سندھ کے حوالے

نیب نے جعلی بینک اکاؤنٹس اسکینڈل میں 22 کروڑ 40 لاکھ روپے برآمد کرکے حکومت سندھ کے حوالے

اسلام آباد: جاوید اقبال نے سندھ کے چیف سکریٹری ممتاز علی شاہ کو 22 کروڑ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے