پاکستانی کراٹے کاز ٹیم نے ثابت کردیا پاکستان ہر شعبے کھیل وتفریح میں بھی کسی سے پیچھے نہیں

پاکستانی کراٹے کاز ٹیم نے ثابت کردیا پاکستان ہر شعبے کھیل وتفریح میں بھی کسی سے پیچھے نہیں

کراچی: علی زیدی نے یورو ایشیا چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی پاکستانی کراٹے کاز ٹیم سے کے پی ٹی آفس میں ملاقات کی، ملاقات میں رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر اور مولوی محمود بھی موجود تھے

اس موقع پر وفاقی وزیر علی زیدی نے کھلاڑیوں کو کامیابی پر مبارکباد دی اور نوجوانوں کی کارکردگی کو سراہا علی زیدی کی جانب سے کھلاڑیوں میں تحفے و انعامات بھی دیے گئے۔
علی زیدی نے کہا کہ کھلاڑی راجہ عامر، شفقت، عمر فاروق اور کوچ راجہ آصف قوم کا فخر ہیں، 22 ممالک سے مقابلہ کرکے پاکستانی کراٹے کاز ٹیم نے ثابت کیا کہ پاکستان ہر شعبہ و تفریحی کھیل میں کسی سے پیچھے نہیں، نوجوانوں کی کوششوں و کاوشوں کی حوصلہ افزائی کرنا بے حد ضروری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا نوجوان ہی پاکستان کی مضبوط بنیاد ہے۔ وفاقی وزیر نے پاکستانی ٹیم کے ساتھ ورلڈ چمپئن شپ میں تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے کہا کہ وفاقی وزیر علی زیدی کا کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے غیر ملکی سرزرمین پر پاکستان کا جھنڈا لہرایا ملک کو قوم کی دعاؤں کے نتیجے میں کھلاڑیوں نے وطن کا پرچم سر بلند کیا، متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے نوجوان ملک کا سرمایہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

انڈس اسپتال میں کورونا وائرس کی ویکسین کا انسانی ٹرائل شروع ہوگیا

انڈس اسپتال میں کورونا وائرس کی ویکسین کا انسانی ٹرائل شروع ہوگیا

کراچی: چین کی دو کمپنیوں نے کورونا ویکسین پر کام کیا، پاکستان میں ویکسین کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے