گیس بحران کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہی ہے

گیس بحران کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہی ہے

اسلام آباد: سعید غنی کا کہنا تھا کہ آئین میں لکھا ہے کہ جس صوبے سے گیس پیدا ہوتی ہے سب سے پہلا حق اس صوبے کی عوام کا ہے، صوبہ سندھ 70 فیصد گیس پیدا کرتا ہے اور جب سندھ کے لوگوں کو گیس نہیں ملے گا تو ہم سوال اٹھائیں گے اور یہ بات عمر ایوب کو بری لگتی ہے تو لگے لیکن یہ آئین میں موجود ہے

وزیر توانائی عمر ایوب کا بیان ایک بھونڈا مذاق ہے، ہمیں کسی شعبے میں گیس مل ہی نہیں رہی‘۔
’وفاقی حکومت جس منصوبے کا حوالہ دیتے ہوئے کہہ رہی ہے کہ ہم نے انہیں گیس کی لائن ڈالنے کی اجازت نہیں دی، اس منصوبے کے حوالے سے وفاقی حکومت نے سندھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی نالائقی اور نا اہلی کی وجہ سے عوام کو پریشانیوں کا سامنا ہے اور حال ہی میں انہوں نے پھر بجلی مہنگی کی ہے گیس 200 فیصد پہلے ہی مہنگی کرچکے ہیں۔
نیب آرڈیننس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قانون میں ترامیم عمران خان اور ان کے ساتھیوں کو بچانے کے لیے کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’وفاقی حکومت کو چاہیے تھا کہ نیب کے ان قوانین کو تبدیل کرتی جس سے عوام کو تکالیف ہیں تاہم ایسا نہیں کیا گیا‘۔
ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے جس کی وجہ سے مقامی صنعتوں سمیت گھریلو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نیب نے جعلی بینک اکاؤنٹس اسکینڈل میں 22 کروڑ 40 لاکھ روپے برآمد کرکے حکومت سندھ کے حوالے

نیب نے جعلی بینک اکاؤنٹس اسکینڈل میں 22 کروڑ 40 لاکھ روپے برآمد کرکے حکومت سندھ کے حوالے

اسلام آباد: جاوید اقبال نے سندھ کے چیف سکریٹری ممتاز علی شاہ کو 22 کروڑ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے