پورے ملک کو گیس فراہم کرنے والا صوبہ آٹے کی قلت کا شکار ہوگیا

پورے ملک کو گیس فراہم کرنے والا صوبہ آٹے کی قلت کا شکار ہوگیا

کوئٹہ: بلوچستان کے عوام گندم جیسی بنیادی سہولت سے بھی محروم ہونے لگے، صوبے کے 33اضلاع میں آٹے کی قلت کا سامنا ہے جبکہ فی کلو قیمت میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے

ايک ماہ کے دوران فی کلو آٹے کی قيمت 10 روپے بڑھ گئی، قیمتوں میں اضافے کی وجہ گندم کی عدم خریداری ہے۔
محکمہ خوراک نے پاسکو کو گندم کی 40 فیصد ضرورت کا وقت پر نہیں بتايا، فلور مالکان کو گندم خريداری کی اجازت نہيں دی گئی، 20 کلو آٹے پر صارف کو اضافی 300 روپے دينا پڑ رہے ہيں۔
بلوچستان حکومت نے آٹے کی قلت اور قیمت بڑھنے پر نوٹس لے لیا۔ گندم کی بر وقت خریداری نہ کرنے پر محکمہ خوراک کے 2 افسر معطل کردیے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ پاسکو کو 5 لاکھ بوری گندم خریداری و فراہمی کی سمری بھجوا دی ہے۔
حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ بہت جلد گندم کی فراہمی سے قیمتیں کم ہو جائیں گی، بلوچستان کے 33اضلاع میں ایک ماہ کے دوران فی کلو آٹا10روپے مہنگا ہوچکا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق گندم کی قلت اور فلور ملز کو رعایتی نرخوں پر گندم نہ ملنے کے باعث آٹے کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

مجید خان اچکزئی کو ٹریفک سارجنٹ کی ہلاکت کے مقدمے میں بری

مجید خان اچکزئی کو ٹریفک سارجنٹ کی ہلاکت کے مقدمے میں بری

بلوچستان: بلوچستان دوست محمد مندوخیل پر مشتمل ماڈل کورٹ نے بلوچستان اسمبلی کے سابق رکن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے