بہاولپور میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، 2 دہشت گرد گرفتار، سی ٹی ڈی

 بہاولپور: سی ٹی ڈی نے بہاولپور میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

 کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے بہاولپور میں کارروائی کرتے ہوئے 2 مبینہ دہشت گردوں کوگرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں میں خالد محمود اور سجاد شامل ہیں جو بہاولپور کے حساس مقامات کونشانہ بنانےکی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دونوں دہشت گردوں کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ اور بارودی مواد برآمد ہوا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا جب کہ ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

,عمران خان, کے پاس, عوامی مینڈیٹ نہیں

عمران خان کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ (ن) لیگ کے دور میں روپیہ مستحکم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے