بھارتی آرمی چیف بی جے پی کا لیڈر قرار

بھارتی آرمی چیف بی جے پی کا لیڈر قرار

نئی دہلی: بھارت کی اپوزیشن پارٹی کانگریس نے بھارتی آرمی چیف کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا لیڈر قرار دے دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی اپوزیشن پارٹی نے بھارتی آرمی چیف کے یونیورسٹی طالب علموں کے خلاف سخت بیان پر انہیں بی جے پی کا لیڈر قرار دے دیا۔

کانگریس نے بی جے پی کی ہندووتوا اور آر ایس ایس سوچ پر بھارتی آرمی چیف اور بی جے پی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

بھارتی آرمی چیف نے چند روز قبل اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ سٹیزن شپ ایکٹ کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبا فسادی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشل انڈیا نے کہا ہے کہ مودی حکومت کا شہریت کا نیا قانون مسلمانوں کیخلاف ہے،مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے درجنوں واقعات ریکارڈ ہوئے.

ایمنسٹی انٹرنیشل انڈیا کے مطابق مسلمانوں کو شہریت کی درخواست کے حق سے بھی محروم کردیا گیا ہے، بھارتی حکومت کا مسلمانوں کو حراستی مراکز میں رکھنے کا منصوبہ بھی ہے، اس اقدام سے دنیا میں بےوطن افراد کاسب سے بڑابحران پیدا ہوگا۔

خیال رہے کہ مسلمانوں کے خلاف قانون پر بھارتی صدر کی جانب سے دستخط کے بعد زور پکڑنے والے ملک گیر احتجاج میں ہندو شہری بھی بڑی تعداد میں شامل ہو رہے ہیں، فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دلی میں نوجوان لڑکیاں اپنے والدین کے خلاف جا کر احتجاج میں شرکت کر رہی ہیں۔ ایک طالبہ کو ان کے والدین نے کالج سے نکالنے اور اس کی شادی کروانے کی دھمکی بھی دی

’شیطانی‘ گیت پر جاوید شیخ اور بہروز سبزواری کے رقص کی ویڈیو وائرل

یہ بھی پڑھیں

صدر رجب طیب اردوان نے فرانس کے صدر ایمانیئول میکرون’دماغی معائنہ‘ کرانے کے لیے زور دیا ہے

صدر رجب طیب اردوان نے فرانس کے صدر ایمانیئول میکرون’دماغی معائنہ‘ کرانے کے لیے زور دیا ہے

استنبول: ترک صدر رجب طلب اردوان سے سخت ردعمل دیا تھا ہفتے کو کہا تھا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے