چوہدری نثار کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک التواء جمع

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کے خلاف تحریک التواء جمع کروا دی ہے۔

 تحریک انصاف نے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کروادی، تحریک التواء پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی غلام سروس خان نے جمع کرائی جس میں انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ نے عوامی اجتماع سے خطاب کے لیے سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا اور اپنے حلقے کے نجی دورے میں پبلک فنڈزاور اتھارٹی کا استعمال کیا، یہ عوا می اہمیت کا معاملہ ہے لہذا ایوان اس پر فوری بحث کرے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل چوہدری نثار نے اپنے حلقہ انتخاب میں ایک تقریب میں شرکت کی تھی، جس میں وہ بذریعہ ہیلی کاپٹر پہنچے تھے جب کہ انہوں نے کہا تھا کہ راستے خراب ہونے کی وجہ سے وہ ہیلی کاپٹر میں آئے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں

مشتاق سکھیرا,وفاقی ٹیکس محتسب برطرفی کا, حکومتی نوٹفکیشن, معطل

مشتاق سکھیراوفاقی ٹیکس محتسب برطرفی کا حکومتی نوٹفکیشن معطل

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے مشتاق سکھیرا کی بطور وفاقی ٹیکس محتسب برطرفی کا حکومتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے