مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست

مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست

لاہور: مریم نواز کی درخواستوں پر سماعت آج ہونی تھی تاہم رہنما ن لیگ کی درخواستوں پر سماعت کرنے والا بینچ تحلیل ہو گیا ہے

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں قائم بینچ موسم سرما کی عدالتی تعطیلات کے باعث تحلیل ہوا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کیس کسی دوسرے بینچ کو بھجوانے سے انکارکر دیا ہے اور کہا ہے کہ آئندہ سماعت جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں ہی بینچ کرے گا۔
بینچ تحلیل ہونے کے بعد دوسرا بینچ جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں سماعت کرتا مگر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار محمد شمیم خان نے دوسرا بینچ لگانے کی استدعا منظور نہیں کی۔
لاہور ہائیکورٹ میں 8 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات ہیں جس کے بعد علی باقر نجفی کی سربراہی میں قائم بینچ مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کرے گا۔
مریم نواز نے اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے اور 6 ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں دو درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فواد چوہدری نے مریم نواز کو سالگرہ کی مبارکباد

فواد چوہدری نے مریم نواز کو سالگرہ کی مبارکباد

فیصل آباد: وفاقی وزیر فواد چوہدری نے (ن) لیگ کی نائب صدر کو سالگرہ کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے