ملک کی پہلی اسٹریٹ لائبریری قائم

ملک کی پہلی اسٹریٹ لائبریری قائم

کراچی: لٹریری سرکل کے ارکان اسسٹنٹ کمشنر سارہ جاوید موجود تھے، چیف سیکریٹری ممتاز علی شاہ نے کہا کہ اسٹریٹ لائبریری کا قیام ایک اچھی کوشش ہے

افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر جنر ل کے ڈی اے ڈاکٹر سیف الرحمن سینئر بیورو کریٹ طارق مصطفی، ڈپٹی کمشنر جنوبی صلاح الدین احمد، غازی صلاح الدین، منیزہ شمسی، دیگر مصنفین سمیت کمشنر کراچی لٹریری سرکل کے ارکان اسسٹنٹ کمشنر سارہ جاوید موجود تھے، چیف سیکریٹری ممتاز علی شاہ نے کہا کہ اسٹریٹ لائبریری کا قیام ایک اچھی کوشش ہے۔
اس کے مطالعے کے کلچر کو فروغ ملے گا انھوں نے کہا کہ مطالعہ کے فروغ سے سماجی ترقی کی کوششیں کامیاب ہوں گی مطالعہ کے کلچر کو فروغ دینے اور لائبریریوں کو بحال کرنے کی کمشنر کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔ انھوں نے کہا کہ صوبے کے دیگر شہروں میں بھی اسٹریٹ لائبریریاں قائم کی جائیں گی۔
ممتاز علی شاہ نے حیدرآباد اور سکھر سمیت دیگر شہروں میں لائبریریاں قائم کر نے کا اعلان کیا، کمشنر افتخا ر شالوانی نے کہا کراچی انتظامیہ کراچی کو خوبصورت بنانے کے لیے اور مطالعہ کا کلچر پیدا کر نے کے لیے کتابوں کے حصول کو آسان بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ دیگر چھ اضلاع میں بھی اسٹریٹ لائبریریاں قائم کی جائیں گی۔
چیف سیکریٹری نے کہا کہ اس سلسلے میں انھوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کر دی ہیں،انھوں نے کہا کہ شہر کو خوبصورت بنانے اور لائبریریوں کی بحالی کے کام میں وہ وزیر اعلیٰ نے ان کی بھر پور حو صلہ افزائی کی ہے، وزیر اعلیٰ سندھ چاہتے ہیں لوگوں کو کتابوں کی طرف راغب کیا جائے انھوں نے کہا کہ اسٹریٹ لائبریری کا قیام قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کے موقع پر شہریوں کے لیے ایک تحفہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پہلی سہ ماہی میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 24فیصد کی کمی واقع ہوئی

پہلی سہ ماہی میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 24فیصد کی کمی واقع ہوئی

کراچی: اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ مالی سال 2021 میں جولائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے