نوازشریف کے پلیٹ لیٹس لندن والے ہی تھے

راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اگر بھارت نے سرحدوں پر چھیڑ چھاڑ کی تو راولپنڈی تیار ہے

وفاقی وزیر شیخ رشید نے راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ میں تمام لوگوں کاشکرگزارہوں کہ بھارتی مسلمانوں کی آواز سے آواز سے ملائی، بھارت کے اقدام کے خلاف راجہ بازار سے لاکھوں افراد کی ریلی نکالیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ شاید وہ وقت آگیا ہے کہ بھارت پاکستان کی سرحدوں کو چھیڑے، اگر بھارت نے سرحدوں پر چھیڑ چھاڑ کی تو راولپنڈی تیار ہے، راولپنڈی غیرت مندوں کا شہر ہے، اپناحق ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے لندن میں پلیٹ لیٹس اوپرنیچے نہیں ہو رہے، نوازشریف کے پلیٹ لیٹس لندن والے ہی تھے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک سے ڈیڑھ ماہ سیاست کے لیے بہت اہم ہے، ایک سے ڈیڑھ ماہ کے دوران عمران خان حالات پر قابو پالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

نیب نے جعلی بینک اکاؤنٹس اسکینڈل میں 22 کروڑ 40 لاکھ روپے برآمد کرکے حکومت سندھ کے حوالے

نیب نے جعلی بینک اکاؤنٹس اسکینڈل میں 22 کروڑ 40 لاکھ روپے برآمد کرکے حکومت سندھ کے حوالے

اسلام آباد: جاوید اقبال نے سندھ کے چیف سکریٹری ممتاز علی شاہ کو 22 کروڑ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے