پریانیکا چوپڑا اورڈیوائن جانسن نے’بے واچ‘کی شوٹنگ کا آغاز کر دیا ، انسٹا گرام پر ویڈیو بھی جاری , دونوں کی ایک دوسرے کی تعریفیں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )بالی ووڈ اداکارہ پریانیکا چوپڑا نے امریکی ٹی وی کے ڈرامہ ’کوآنٹیکو ‘میں اپنی اداکاری کا لوہا منوانے کے بعد ہالی ووڈ کی فلم ’بے واچ ‘میں ’دی راک‘ڈیوائن جانسن کے ساتھ شوٹنگ کا آغاز کر دیا ہے ۔  پریانیکا چوپڑا نے بے واچ کی شوٹنگ کے آغاز کا اعلان کرنے کے لئے انسٹام گرام کا سہارا لیا ہے جہاں پر انہوں نے ڈیوائن جانسن کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے ۔یہی ویڈیو پہلے ڈیوائن جانسن ’دی راک‘کی جانب سے پوسٹ کی گئی تھی جسے بعد میں پریانیکا نے ری پوسٹ کیا ۔ 

ڈیوائن جانسن ’دی راک‘نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا کہ پریانیکا دنیا کے بہترین سٹارز میں سے ایک ہے اور نہ صرف وہ باصلاحیت ہیں بلکہ بہت زیادہ خطرناک بھی ہیں جو ’بے واچ ‘کے لئے برفیکٹ ہیں۔بالی ووڈ کی حسینہ پہلے ہی اس فلم کا حصہ بننے کا پہلے ہی اعلان کر چکی ہیں۔ پریانیکا نے لکھا ہے کہ یہ آپ کو آفیشلی طور پر بتانے کا وقت ہے کہ ’بے واچ‘دی راک ہے ، بُرا ہونا میں بہت اچھے طریقے سے کرتی ہوں،آپ کو بے واچ دےکھ کر اس بات کا اندازہ ہو جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں

ہجرت کرتے انسانوں کا دکھ اور اس راستے میں انسانیت کی پامالی

ہجرت کرتے انسانوں کا دکھ اور اس راستے میں انسانیت کی پامالی

ہم اردو افسانے کے ایک معتبر نام سعادت حسن منٹو کی وہ کہانیاں آپ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے