ایف آئی اے امیگریشن عملے کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کیا گیا

ایف آئی اے امیگریشن عملے کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کیا گیا

اسلام آباد: ایف آئی اے امیگریشن عملے کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کیا گیا ہے، عملے کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ بیرون ملک جانے والے مسافروں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں

امیگریشن عملے لیے احکامات ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد ایئرپورٹ کی طرف سے جاری کیے گئے ہیں۔
ضابطہ اخلاق سے متعلق جاری کردہ احکامات میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے امیگریشن عملے کا مسافروں سے بد تمیزی اور نا مناسب رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، بیرون ملک جانے والے مسافروں سے خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے۔
عملے کو کہا گیا ہے کہ ایمی گریشن کاؤنٹر پر آنے والے مسافر کو عملہ پہلے سلام کرے اور پھر بات کی جائے، اس سلسلے میں مسافروں کو گڈ مار ننگ اور گڈ ایوننگ کہا جائے، مسافروں سے بدتمیزی اور نامناسب رویہ کسی صورت اختیار نہ کیا جائے، ایسے رویے پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔
احکامات میں یہ بھی شامل ہے کہ تمام امیگریشن کا عملہ صاف یونیفارم پہنے اور صفائی کا خاص خیال رکھے۔

یہ بھی پڑھیں

پارلیمنٹ حملہ کیس سےمتعلق درخواست کا فیصلہ 29 اکتوبر کو سنانے کا امکان

پارلیمنٹ حملہ کیس سےمتعلق درخواست کا فیصلہ 29 اکتوبر کو سنانے کا امکان

اسلام آباد: اے ٹی سی جج رانا جواد عباس حسن نے درخواست کی سماعت کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے