نصرت سحر عباسی کی خودسوزی کی دھمکی

جمعے کے روزسندھ اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیر امداد پتافی نے رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی کے ساتھ بدکلامی پرغیرمشروط معافی مانگی جسے مسلم لیگ فنکشنل کی رکن فصرت سحرعباسی نے مسترد کردیا ہے۔ وہ پٹرول کی بوتل لے کرسندھ اسمبلی میں پہنچی اورسیٹرھیوں پردھرنا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرانصاف نہ ملا تو پیٹرول چھڑک کر خود سوزی کر لوں گی۔

واضح رہے صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسزامداد پتافی نے سئینر وزیر اور پارلیمانی لیڈر نثار کھوڑوکےشوکازنوٹس پرتحریری وضاحت دیکر اپنے رویئے پر معافی مانگی تھی ، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مجھے سے دانستہ نہیں بلکہ ناسمجھی میں یہ غلطی سرزد ہوئی ہے، جس پرمیں غیر مشروط معافی کا طلبگار ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

بین الاقوامی اداروں اور اپنی شمولیت سے پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات کا مطالبہ

بین الاقوامی اداروں اور اپنی شمولیت سے پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات کا مطالبہ

کراچی: پالپا نے طیارے کی حالت سے متعلق تکنیکی تحقیقات کی تجویز بھی دی اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے