امریکی خاتون نے 94سال کی عمر میں گریجویشن مکمل کر لیا

امریکی خاتون نے چورانوے سال کی عمر میں گریجویشن مکمل کر کے ثابت کر دیا کہ دل جوان ہونا چاہیے، عمر میں کیا رکھا ہے۔

کہتے ہیں کہ شوق کا کوئی مول نہیں اور اگر تعلیم حاصل کرنے کا شوق ہو تو پھر کیا ہی بات ہے، امریکی ریاست ہوائی میں چورانوے برس کی خاتون نے کریٹو رائٹنگ اینڈ انگلش مٰیں بیچلرز ڈگری حاصل کرکے دنیا بھر کو حیران کر دیا۔

ایمی کرٹن نے انیس سو باسٹھ میں بچوں کی پیدائش کے بعد پڑھائی سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی لیکن پچپن سال بعد آن لائن کورس کے زریعہ انہوں نے یونیورسٹی ڈگری حاصل کرنے کی اپنی خواہش کی تکمیل کی۔

نیو ہیمشائر یونیورسٹی کے مطابق ایمی نے گریجویشن کے دوران مجموعی طورپر چار اعشاریہ صفر جی پی اے حاصل کیا جو کے ایک ریگولر طالب علم سے بہتر نتیجہ ہے۔

ایمی کا سفر یہیں رکے گا نہیں بلکہ ان کا کہنا ہے کہ اب وہ ماسٹرز میں داخلہ لینے کی خواہشمند ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں

پاکستان امریکہ کی بیساکھی تو نہیں بن رہا….؟

 کیا پاکستان کو امریکہ کی دوستی سے آج تک کوئی فائدہ حاصل ہوا ہے؟ تحریر: …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے