آصف زرداری چاہیں تو ایف آئی اے کی کارکردگی پر کمیشن بنانے کیلئے تیار ہیں، چوہدری نثار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ اگر آصف زرداری چاہیں تو ایف آئی اے کی کارکردگی پر کمیشن بنانے کیلئے تیار ہیں۔
سابق صدر آصف زرداری کے بیان پر چوہدری نثار علی خان نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اپنے دور میں ایف آئی اے کو سیاسی مخالفت یا غیر قانونی کام کیلئے استعمال نہیں کریں گے ،ایف آئی اے کے کیسز کی عدالتی سکروٹنی اور چھان بین کیلئے تیار ہوں،ایف آئی اے نے قومی خزانے کو 14.6 ارب روپے کا فائدہ پہنچایا ہے۔ واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ صرف نیب ہی نہیں ایف آئی اے بھی بے گناہ لوگوں کو پکڑرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

تحریک انصاف کے خلاف درج فارن فنڈنگ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا حکم

تحریک انصاف کے خلاف درج فارن فنڈنگ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا حکم

اسلام آباد: رہبر کمیٹی کی جانب سے ایک درخواست دیے جانے کے بعد سامنے آیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے