پرویز مشرف کو بھارتی شہریت کی پیشکش

پرویز مشرف کو بھارتی شہریت کی پیشکش

بھارت نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو بھارتی شہریت دینے کی پیش کش کر دی۔

پرویز مشرف کو بھارتی شہریت کی پیشکش بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما، راجیہ سبھا کے رکن اور سابق وزیر سبرامنیم سوامی نے نئے شہریت بل کے تحت ترجیحی بنیادوں پردی ہے۔

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ اگر پرویز مشرف بھارتی شہریت لینا چاہیں تو لے سکتے ہیں۔ خود کو ہندووں کی نسل تسلیم کرنے والے بھی شہریت حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مشرف کا تعلق دریا گنج سے ہے اور انہیں پاکستان میں ظلم کا سامنا ہے، لہٰذا وہ نئے قانون کے تحت بھارتی شہریت لے سکتے ہیں۔

اخبار کے مطابق بھارت میں شہریت کے متنازع بل پر جہاں احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں ایسے میں بھارتی جنتا پارٹی کے سینئر رہنما نے پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کو ’’فاسٹ ٹریک‘‘ شہریت دینے کی بات کی ہے ۔

بی جے پی لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن سوامی کا کہنا ہے کہ جس طرح سے پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کو پریشان کیا جارہا ہے، اس کے بعد ہم فاسٹ ٹریک کی بنیاد پرانہیں شہریت دے سکتے ہیں۔

پرویزمشرف چونکہ دریا گنج سے ہیں اوراس وقت پاکستان میں استحصال کا سامنا کررہے ہیں، خود کوہندووں کی نسل ماننے والے سبھی لوگ نئے شہریت ترمیمی قانون کیلئے اہل ہیں اورانہیں شہریت دی جائے۔

نومبر میں جاری کھاتوں کا خسارہ گزشتہ سال کی نسبت 72.6 فی صد کم ہوا ہے

یہ بھی پڑھیں

صدر رجب طیب اردوان نے فرانس کے صدر ایمانیئول میکرون’دماغی معائنہ‘ کرانے کے لیے زور دیا ہے

صدر رجب طیب اردوان نے فرانس کے صدر ایمانیئول میکرون’دماغی معائنہ‘ کرانے کے لیے زور دیا ہے

استنبول: ترک صدر رجب طلب اردوان سے سخت ردعمل دیا تھا ہفتے کو کہا تھا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے