نامعلوم حملہ آوروں نے گیس کی بڑی پائپ لائن اڑا دی

نامعلوم حملہ آوروں نے گیس کی بڑی پائپ لائن اڑا دی

کوئٹہ: لیویز حکام کے مطابق مشتبہ عسکریت پسندوں نے گیس پائپ لائن کے نیچے دھماکا خیز مواد رکھ کر لائن اڑا دی حکام نے بتایا دھماکے میں 12 انچ قطر گیس پائپ لائن کے ایک بڑے حصے کو نقصان پہنچا

دوسری جانب سوئی سدرن گیس کمپنی کے عہدیداروں نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کو 50 فیصد گیس کی فراہمی اور پشین، زیارت اور دیگر علاقوں کو گیس کی مکمل فراہمی متاثر ہوئی ہے۔
ایس ایس جی سی ذرائع نے بتایا ‘ہم متبادل انتظامات کے ذریعے کوئٹہ اور آس پاس کے علاقوں کو گیس مہیا کررہے ہیں’۔
اطلاعات کے مطابق دھماکے میں نقصان پہنچا گیس پائپ لائن سوئی سے کوئٹہ آرہی تھی۔
ایس ایس جی سی عہدیداروں نے بتایا کہ تباہ شدہ پائپ لائن کی مرمت کا کام جاری ہے اور رات دیر گئے گیس کی فراہمی بحال ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

صوبے میں کرونا وائرس کی نئی لہر 25 اگست سے شروع ہوئی

صوبے میں کرونا وائرس کی نئی لہر 25 اگست سے شروع ہوئی

کوئٹہ: بلوچستان کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبہ بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے