نفرت کی بنیاد پر شروع کی گئی کوئی بھی تحریک مسلسل خوف اور تصادم پیدا کرکے آگے بڑھتی ہے

نفرت کی بنیاد پر شروع کی گئی کوئی بھی تحریک مسلسل خوف اور تصادم پیدا کرکے آگے بڑھتی ہے

اسلام آباد: خشونت سنگھ کی کتاب دی اینڈ آف انڈیا سے لیے گئے اقتباس میں لکھا ہے کہ ہرفاشسٹ حکومت کو کمیونٹیز، گروپس کی ضرورت ہوتی ہے جنہیں شیطانی رویے میں پیش کرکے آگے بڑھایا جا سکے

وزیراعظم عمران خان نے بھارتی دانشور کے ایک آرٹیکل کا اقتباس شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی سیاست دان نے اپنی کتاب میں لکھا کہ نفرت کی بنیاد پر شروع کی گئی کوئی بھی تحریک مسلسل خوف اور تصادم پیدا کرکے آگے بڑھتی ہے۔
خشونت سنگھ کے مطابق نفرت اور خوف پر مبنی تحریک صرف خوف اور تنازع پیدا کرکے ہی خود کوبرقرار رکھ سکتی ہے۔
بھارت کی پارلیمنٹ نے شہرت کے قانون میں حال ہی میں ایک ترمیم منظور کی ہے جس کے مطابق مسلمانوں کے علاوہ تمام مذاہب کی اقلیتوں کو بھارت کی شہریت دی جائے گی۔ مذکورہ ترمیم کی وجہ سے بھارت کی مختلف ریاستوں میں شدید احتجاج جاری ہے۔
خشونت سنگھ بھارت کے مشہور مصنف، تاریخ دان اور نقاد تھے۔ وہ ایک قانون دان، صحافی اور سیاست دان تھے اور انہوں نے 1947ء میں تقسیم ہند کا بہت قریب سے معائنہ کیا تھا اور اس واقعہ نے انہیں اتنا متاثر کیا کہ انہوں نے "ٹرین ٹو پاکستان” نامی کتاب لکھی جسےغیر معمولی مقبولیت حاصل ہوئی۔
انہیں بھارت نے 1974ء میں پدم بھوشن ایوارڈ بھی دیا تھا لیکن امرتسر میں بھارتی فوج کے آپریشن بلیو اسٹار کے بعد انہوں نے پدم بھوشن لوٹا دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

نیب نے جعلی بینک اکاؤنٹس اسکینڈل میں 22 کروڑ 40 لاکھ روپے برآمد کرکے حکومت سندھ کے حوالے

نیب نے جعلی بینک اکاؤنٹس اسکینڈل میں 22 کروڑ 40 لاکھ روپے برآمد کرکے حکومت سندھ کے حوالے

اسلام آباد: جاوید اقبال نے سندھ کے چیف سکریٹری ممتاز علی شاہ کو 22 کروڑ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے