شوہر کو جیل سے فرار کرنے کی منصوبہ بندی کا الزام

شوہر کو جیل سے فرار کرنے کی منصوبہ بندی کا الزام

خرطوم: سوڈان کے معزول صدر عمر البشیر کے بھائی کی اہلیہ نوری الھدیٰ محمد شفیع کو حراست میں لیا گیا ہے جن پر کوبر جیل میں قید اپنے شوہر کو جیل سے فرار کرنے کی منصوبہ بندی کا الزام ہے

اس مقصد کے لیے اس نے جیل اہلکاروں کو زہر دینے کر ہلاک کرنے کی کوشش کی، اس پر آئین کے آرٹیکل 130 کے تحت اقدام قتل کا مقدمہ چلانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
سوڈانی پراسیکیوٹر کے ذرائع کا کہنا تھا کہ نوری الھدیٰ محمد شفیع کو حراست میں لے کر اس کے خلاف قانون کے مطابق اقدام قتل کے جرم میں مقدمہ چلایا جائے گا۔
نوری الھدیٰ کا شوہر اور معزول صدر عمر البشیر کا بھائی اس وقت کوبر جیل میں قید ہے۔
نوری الھدیٰ اپنے شوہر کو جیل سے فرار کرنا چاہتی تھی، اس نے اس مقصد کے لیے جیل کےافسران کو زہر دینے کی کوشش کی تھی۔
اہم فوجی عہدے پر تعینات رہنے والی نوری الھدیٰ گرفتاری تک اس منصب پر فائز تھی۔
جیل اہلکاروں کو زہر دینے کا انکشاف اس وقت ہوا جب جیل کے متعدد افسران کا پیٹ اور معدے میں شدید تکلیف کی شکایت پر ان کا طبی معائنہ کیا گیا تو پتا چلا کہ انہیں مضر صحت کھانا دیا گیا ہے اور یہ کھانا نوری الھدیٰ کی طرف سے بھجوایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ولیم شیکسپیئر کی پہلی کتاب کو ریکارڈ قیمت میں نیلام کردیا گیا

ولیم شیکسپیئر کی پہلی کتاب کو ریکارڈ قیمت میں نیلام کردیا گیا

امریکا: ولیم شیکسپیئر کی 1623 میں لکھی گئی کتاب کو امریکی شہر نیویارک کے کرسٹیز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے