بار اور بینچ کے درمیان ہونے والا ڈیڈلاک ختم ہو گیا

بار اور بینچ کے درمیان ہونے والا ڈیڈلاک ختم ہو گیا

اسلام آباد: صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار راجہ انعام امین منہاس و دیگر بار عہدیداران عدالت کے سامنے پیش ہوئے

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے بار سیکرٹری عمیر بلوچ کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔
جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ عدالت توہین عدالت میں سزا سنانے پر یقین نہیں رکھتی، بڑے دکھ سے میں نےشوکاز نوٹس جاری کیا کیونکہ بار مضبوط ہو گی تو بینچ مضبوط ہو گا۔
چیف جسٹس کا بار کے عہدیداران سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کل آپ آگئے تھے جب احساس ہو جائے تو اتنا ہی کافی ہے، مجھے یقین ہے کہ یہ بار عدلیہ کی آزادی کا تحفظ کرے گی۔
جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ہمارا احتساب بھی مضبوط بار ہی کرتی ہے۔
بار عہدیداران نے چیف جسٹس اطہر من اللہ سے کہا کہ ہم بھی آج آپ کے احترام میں پیش ہوئے ہیں۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ بار کا نوبل کردار یہ ہے کہ عدالتوں پر عوام کا اعتماد بڑھے، اس صورت حال سے کسی تیسری قوت کو فائدہ نہیں اٹھانے دیں گے، بار نے بھی رول ماڈل کا کردار ادا کرنا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بار کے سیکریٹری جنرل عمیر بلوچ اور ممبران کے پیش ہونے پر توہین عدالت کا شوکاز نوٹس واپس لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف نے وزیر اعظم اور مجھ پر انھیں جانی نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا

خواجہ آصف نے وزیر اعظم اور مجھ پر انھیں جانی نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا

اسلام آباد:عثمان ڈار نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط لکھ کر خواجہ آصف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے