سانتا کلازاچھے اور نیک بچوں کے لیے مختلف تحفے لے کر آتا ہے

سانتا کلازاچھے اور نیک بچوں کے لیے مختلف تحفے لے کر آتا ہے

کینیڈا: مشہور ہے کہ وہ کرسمس کے موقع پر اچھے اور نیک بچوں کے لیے مختلف تحفے لے کر آتا ہےً موجودہ سانتا کلاز قطب شمالی میں رہتا ہے

سانتا کلاز کے پاس ایلفز یعنی بونوں کی فوج ہوتی ہے، جو تمام سال قطب شمالی میں موجود سینٹا کے گاؤں میں کھلونے تیار کرتے ہیں۔ سانتا کلاز کے پاس اُڑنے والے آٹھ ہرن ہیں جو اس کی بگھی کو کرسمس کی رات اُڑاتے ہیں۔ سانتا کلاز سارا سال قطب شمالی میں موجود اپنے گاؤں میں اچھے اور برے بچوں کی فہرست تیار کرتا ہے جس میں بونے (ایلفز) اس کی مدد کرتے ہیں، اس فہرست کی مدد سے سانتا کلاز اچھے بچوں میں تحفے بانٹتا ہے نیز برے اور شریر بچوں کو سزا دینے کے لیے سانتا کلاز کا ایک ساتھی بھی ہے جس کا نام کرمپس ہے۔
روایات کے مطابق موجودہ سانتا کلاز سرخ لباس پہنتا ہے اور اس کی سفید رنگ کی داڑھی ہوتی ہے اور یہ ہر وقت ہو! ہو! ہوا! کرتا ہے۔
قطب شمالی سے ملحقہ تقریبا تمام ممالک سانتا کو اپنا شہری بتاتے ہیں۔کینیڈا والے سانتا کلاز کے گھر کو اپنی حدود میں بتاتے ہیں اور اس کو اپنا شہری گردانتے ہیں۔
حکومت کینیڈا سانتا کے لیے اس کی کرسمس کی مصروفیات پر نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہے اور اسے یہ بتانا چاہتی ہے کہ وہ پوری دنیا میں اپنے فرائض سر انجام دینے کے بعد بحیثیت کینیڈین شہری جب چاہے کینیڈا واپس آسکتاہے ‘۔ امریکی ریاست الاسکا میں ایک شہر نارتھ پول نام کا ہے جہاں سانتا کلاز کا ایک گھر بنایا گیا ہے اور امریکی محکمہ ڈاک اس شہر کے کوڈ 99705کو سانتا کلاز کا کوڈ بتاتا ہے۔ ناروے والوں کا کہنا ہے کہ کہ وہ ان کے شہر ڈروبوک کا رہائشی ہے۔ ڈنمارک والوں کے مطابق سانتا کا گھر گرین لینڈ میں ہے۔ اسی طرح سویڈن اور فن لینڈ والے بھی سانتا کے ان کا شہری ہونے کے دعویدار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

برطانیہ میں پندرہ جون سے دکانیں کھل جائیں گی

لندن: برطانوی حکومت نے ملک میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کردیا وزیراعظم بورس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے