وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی نظرثانی درخواست خارج

وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی نظرثانی درخواست خارج

اسلام آباد: چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی نہ کرنے کے فیصلے پرنظرثانی درخواست کے خلاف سماعت کی

موقف اختیارکیا کہ عمران خان نے اپنی تقریرسے عدلیہ کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی، توہین عدالت کا الزام وزیراعظم کی تقریرکے متن سے واضح ہے، عمران خان نے اعلیٰ عدلیہ کی تضحیک کی اورمذاق اُڑایا، عمران خان کو توہین عدالت قانون کے تحت سزا سنائی جائے۔
چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیئے کہ توہین عدالت صرف اس فرد اورعدالت کے درمیان ہوتی ہے، جوکوئی کچھ کہہ رہا ہے اسے کہنے دیں، منتخب نمائندوں کوکیوں گھسیٹا جائے؟ عمران خان کو عوام نے منتخب کیا ، ہمیں عوام کا احترام ہے، ہم کسی فردِ واحد کو نہیں، اسے منتخب کرنے والے عوام کو دیکھتے ہیں۔ یہ عدالت ہمیشہ منتخب عوامی نمائندوں سے متعلق حکم جاری کرنے میں احتیاط سے کام لیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان کے خلاف پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس کا کوئی ثبوت نہیں

عمران خان کے خلاف پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس کا کوئی ثبوت نہیں

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی عدالت میں وزیراعظم عمران خان کے وکیل عبداللہ بابر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے