بھارتی سپاہی بھارت کے حوالے کردیا گیا

دفتر خارجہ کے مطابق چندو بابو لعل چوہان مقبوضہ کشمیر بارڈر پر تعینات تھا اور افسران سے نالاں ہو کر پاکستان کی حدود کی میں داخل ہوا تھا جسے سرحد پر تعینات جوانوں نے موقع پر ہی گرفتار کرلیا۔

قبل ازیں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا تھا کہ بھارتی سپاہی چندو بابو لعل چوہان نے اپنے افسران کی حکم عدولی کر کے لائن آف کنڑول کو پار کیا تھا۔

پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی سپاہی کی حوالگی عمل میں آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بطور سفیر مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز دنیا کے ہر فورم پر اٹھاؤں گا

بطور سفیر مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز دنیا کے ہر فورم پر اٹھاؤں گا

اسلام آباد: اعلامیے میں بتایا گیا کہ تحریک انصاف نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی حکومت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے