موسمِ سرما کا آغاز ہونے کے باوجود آسٹریلیا کے کئی شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں

موسمِ سرما کا آغاز ہونے کے باوجود آسٹریلیا کے کئی شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں

سڈنی: آسٹریلیا میں سورج کے آگ برسانے کا سلسلہ جاری رہا اور منگل کے دن ملک کے مختلف علاقوں کا اوسط درجہ حرارت 40.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

دنیا بھر میں موسمِ سرما کا آغاز ہونے کے باوجود آسٹریلیا کے کئی شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور منگل کے روز سب سے زیادہ 40 ڈگری سے زائد درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جس نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔
ماہرین کے مطابق گرمی کا تسلسل آئندہ چند روز میں صورتحال کو مزید خراب کرسکتا ہے، آسٹریلیا میں ہیٹ ویو کو بڑے خطرے کی علامت قرار دیا جارہا ہے اور ماحولیاتی تبدیلی کے ماہرین نے حکومت پر دباؤ ڈالا کہ وہ ماحولیاتی تبدیلی کے نقصانات سے نمٹنے کے لیے مزید اقدامات کرے۔
آسٹریلیا کے مختلف جنگلات گزشتہ ماہ سے لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جاسکتا جس کی وجہ سے اب تک 30 لاکھ ایکڑ اراضی کو نقصان پہنچا۔
آسٹریلیا کے تمام بڑے شہروں کی حکومتوں نے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کررکھی ہے، محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنگلات میں لگنے والی آگ ہی بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی اہم وجہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

صدر رجب طیب اردوان نے فرانس کے صدر ایمانیئول میکرون’دماغی معائنہ‘ کرانے کے لیے زور دیا ہے

صدر رجب طیب اردوان نے فرانس کے صدر ایمانیئول میکرون’دماغی معائنہ‘ کرانے کے لیے زور دیا ہے

استنبول: ترک صدر رجب طلب اردوان سے سخت ردعمل دیا تھا ہفتے کو کہا تھا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے