پارا چنار میں دھماکہ کم از کم 12 افراد ہلاک

 پاراچنار میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور 55 زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ دھماکہ سبزی منڈی کی عیدگاہ ماکیٹ میں ہوا۔

پولیٹکل انتظامیہ کے اہلکاروں نے بتایا کہ دھماکہ صبح 8:45 پر ہوا۔

جس وقت دھماکہ ہوا اس وقت سبزی منڈی میں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

پاراچنار سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق 12 میتیں مرکزی امام بارگاہ پہنچائی گئی ہیں۔

اس دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔

ہسپتال میں موجود ایک اہلکار نے بتایا کہ 55 سے زیادہ زخمی ہسپتال لائے گئے ہیں جنھیں طبی امداد فراہم کی جاری ہے۔ زخمیوں میں کچھ کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

اس دھماکے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

دھماکے کی نوعیت کا اب تک علم نہیں ہو سکا۔

پولیٹکل انتظامیہ کے اہلکاروں نے بتایا کہ سیکیورٹی اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں اور اس کا تعین کیا جا رہا ہے کہ دھماکہ کیسے کیا گیا ہے۔

پاکستانی فواج کے شعبۂ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے کے بعد فوج اور ایف سی کی کوئیک ریسپانس فورس نے جائے وقوع پر پہنچ کر علاقے کو گھیر لیا۔

بیان کے مطابق آرمی کے ہیلر کاپٹروں کی مدد سے زخمی افراد کو وہاں سے نکالا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مشتاق سکھیرا,وفاقی ٹیکس محتسب برطرفی کا, حکومتی نوٹفکیشن, معطل

مشتاق سکھیراوفاقی ٹیکس محتسب برطرفی کا حکومتی نوٹفکیشن معطل

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے مشتاق سکھیرا کی بطور وفاقی ٹیکس محتسب برطرفی کا حکومتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے