ایران میں آتشزدگی کے بعد عمارت منہدم‘75افراد جاں بحق

تہران کے مرکز میں واقع ’پلاسکو‘ نامی 17 منزلہ عمارت کی بالائی منزلوں پر پہلے آگ لگی،جسے بجھانے کی کوششیں جاری تھیں کہ اچانک پوری عمارت ہی منہدم ہوگئی۔

ایران کے مقامی میڈیا کےمطابق آگ بجھانے کے دوران عمارت کے منہدم ہونے سے75افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں بڑی تعداد آگ بجھانے والے فائر فائٹرز کی ہے۔

ایران کی مقامی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق گزشتہ روز عمارت کے بالائی حصے میں صبح 8 بجے کے قریب آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمارت کے بالائی حصے میں گارمنٹ ورکشاپس موجود تھیں جہاں دکاندار اپنے لیے کھانا پکاتے تھے اور سردیوں میں خود کو گرم رکھنے کے لیے مٹی کے تیل سے جلنے والے پرانے ہیٹر استعمال کرتے تھے۔

ایرانی صدر حسن روحانی نے وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فاضلی کو معاملے کی تحقیقات کرکے رپورٹ جمع کرنے کا حکم دیا ہے۔ایرانی صدر نے زخمیوں کو بہترین علاج کی سہولیات فراہم کرنے سمیت متاثر ہونے والے افراد کی مدد کرنے کی بھی ہدایات کیں۔

واضح رہےکہ ایرانی دارالحکومت تہران کے جس حصے میں یہ عمارت واقع تھی وہاں کئی غیر ملکی سفارت خانے بھی واقع ہیں،عمارت منہدم ہونے کے بعد سفارتی عملے کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیاگیا۔

 

یہ بھی پڑھیں

گروپ سیون اجلاس کے موقع پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں

گروپ سیون اجلاس کے موقع پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں

گروپ سیون کے اجلاس کے موقع پر فرانسیسی پولیس اور مظاہرین کے درمیان ہونے والی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے