وائٹ پیپر میں موجودہ حکومت کی سولہ ماہ کی کارکردگی کا میزانیہ پیش کیا گیا ہے

وائٹ پیپر میں موجودہ حکومت کی سولہ ماہ کی کارکردگی کا میزانیہ پیش کیا گیا ہے

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے زیراہتمام آج ہونے والی معاشی کانفرنس میں وائٹ پیپر جاری کیا جائے گان لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وائٹ پیپر میں موجودہ حکومت کی سولہ ماہ کی کارکردگی کا میزانیہ پیش کیا گیا ہے

وائٹ پیپر میں اعدادوشمار کی مدد سے معیشت کے مختلف پہلوؤں میں ہونے والی تنزلی کو واضح کیا گیا ہے۔
مریم اورنگزیب کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد معیشت کی زبوں حالی کی مکمل تفصیل اور موازنہ وائٹ پیپر میں شامل ہے، جو عمران حکومت کی نااہلی اور نالائقی کے خلاف عوامی چارج شیٹ ہے۔
ترجمان ن لیگ نے مزید کہا کہ معاشی کانفرنس میں مستقبل کے لیے قومی حکمت عملی کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف نے وزیر اعظم اور مجھ پر انھیں جانی نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا

خواجہ آصف نے وزیر اعظم اور مجھ پر انھیں جانی نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا

اسلام آباد:عثمان ڈار نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط لکھ کر خواجہ آصف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے