الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی کے لیے حکومت کومزید10روز کی مہلت دے دی

الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی کے لیے حکومت کومزید10روز کی مہلت دے دی

اسلام آباد: ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ن لیگی رہنماء محسن شاہنوازرانجھا، مرتضیٰ جاوید عباسی اورجہانگیرجدون کی درخواستوں پر سماعت کی ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ اورسیکرٹری قومی اسمبلی عدالت میں پیش ہوئے

اسیکرٹری قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن کے سندھ اور بلوچستان ممبران کی تعیناتی کے لیے مزید10 روز مہلت کی استدعا کی۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کواعتماد ہے کہ اس مسئلے کا حل نکال لیں گے ، قائد ایوان اورقائد حزب اختلاف کوقائدانہ کردارادا کرنا چاہیئے، یہ معاملہ پارلیمنٹ میں ہی حل ہونا چاہیئےتاکہ دنیا کوپتہ چل سکے کہ پارلیمنٹ بالادست ہے ۔
عدالت نےالیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کے لیے مزید10روزکی مہلت دیتےہوئے کیس کی سماعت 31دسمبرتک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں

نیب نے جعلی بینک اکاؤنٹس اسکینڈل میں 22 کروڑ 40 لاکھ روپے برآمد کرکے حکومت سندھ کے حوالے

نیب نے جعلی بینک اکاؤنٹس اسکینڈل میں 22 کروڑ 40 لاکھ روپے برآمد کرکے حکومت سندھ کے حوالے

اسلام آباد: جاوید اقبال نے سندھ کے چیف سکریٹری ممتاز علی شاہ کو 22 کروڑ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے