سیاحوں کی سہولتوں کے لیے مزید تیز رفتاری سے کام کریں گے

سیاحوں کی سہولتوں کے لیے مزید تیز رفتاری سے کام کریں گے

پشاور:صوبہ خیبر پختونخواہ کے سینئر وزیر عاطف خان نے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو سنہ 2020 کے لیے بہترین سیاحتی مقام قرار دینا بڑی کامیابی ہے

عاطف خان کا کہنا تھا کہ عالمی جزائد نے 2020 کے لیے پاکستان کو بہترین ملک قرار دیا ہے، سیاحوں کی سہولتوں کے لیے مزید تیز رفتاری سے کام کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ چھٹیوں میں مری اورنتھیا گلی میں لاکھوں لوگوں کے آنے سے مشکلات ہوتی ہیں، 14 نئے مقامات کی نشاندہی کی ہے۔ ان 14 نئے مقامات کے لیے سڑکوں کا کام رواں ماہ شروع ہوجائے گا۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ نئے سیاحتی مقامات سے سیاحوں اور مقامی لوگوں کو فائدہ ہوگا، بدھ مت کی 2 ہزار ایسی جگہیں ہیں جو 15 سو سے 2 ہزار سال پرانی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کل سے مڈل اور 30 ستمبر سے پرائمری اسکول کھولنے کا اعلان کردیا

کل سے مڈل اور 30 ستمبر سے پرائمری اسکول کھولنے کا اعلان کردیا

پشاور: صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی کے مطابق تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلہ این سی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے