دھند کے پیش نظر ایئرپورٹ اور اطراف میں حد نگاہ 250 میٹر رہ گئی ہے

دھند کے پیش نظر ایئرپورٹ اور اطراف میں حد نگاہ 250 میٹر رہ گئی ہے

لاہور: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صبح تک دھند کےباعث حد نگاہ میں مزید کمی کا امکان ہے، اس کے علاوہ پتوکی شہر اور گردونواح میں شدید دھند ہے،حدنگاہ 50 میٹر سے بھی کم رہ گئی، ملتان روڈ بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہے

ایئرپورٹ اور اطراف میں حد نگاہ 250 میٹر رہ گئی ہے، دھند کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے سول ایوی ایشن کو بھی متنبہ کردیا ہے۔
موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ پر رینالہ، اوکاڑہ، ساہیوال اور چیچہ وطنی میں شدید دھند چھائی ہوئی ہے، میاں چنوں، خانیوال، ملتان، لودھراں اور بہاولپور میں بھی دھند کا راج ہے۔
موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ پرحدنگاہ 40میٹر تک ہے، لاہور سے کالاشاہ کاکو موٹروے پرحدنگاہ20میٹر رہ گئی،ترجمان نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ شہری گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موٹر وے پر سفر سے قبل موٹر وے ایپلی کیشن ایف ایم 95 ریڈیو اور ہیلپ لائن 130 سے مدد لیں۔
گزشتہ روز اور آج بھی دھند نے لاہور شہر کو اپنی لپیٹ میں لیے رکھا، جس کے نتیجے میں لاہور کے شہریوں میں گلے اور آنکھوں کے امراض میں اضافہ ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

علی موسیٰ گیلانی کی ضمانت منظور کرلی گئی

علی موسیٰ گیلانی کی ضمانت منظور کرلی گئی

ملتان: ضمانت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے علی موسیٰ گیلانی کا کہنا تھا ان کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے