حسن ترابی قتل کیس کے 3 مجرمان کی عمرقید کے خلاف اپیل منظور

حسن ترابی قتل کیس کے 3 مجرمان کی عمرقید کے خلاف اپیل منظور

کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس کے کے آغا اور جسٹس ذوالفقار علی سانگی پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو اسلامی تحریک کے رہنما علامہ حسن ترابی قتل کیس کے مجرموں کی سزائے موت کے خلاف اپیل کی سماعت

عدالت نے محمد امین، سطان محمود اور محمد رحیم کی اپیل مسترد کردی جب کہ محمد اکبر، محمد اشرف اور رحیم اللہ کی اپیل منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
پولیس کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے محمد امین، سطان محمود اور محمد رحیم کو سزائے موت سنائی تھی، جب کہ ٹرائل کورٹ نے رحیم اللہ سمیت 3 ملزمان کو عمرقید کی سزا سنائی تھی۔ مجرموں نے 2006ء میں علامہ حسن ترابی اور ان کے بھانجے کو بم حملے میں ہلاک کردیا تھا۔ مجرموں کے خلاف مقدمہ مبینہ ٹاون تھانے میں درج ہے۔

یہ بھی پڑھیں

انڈس اسپتال میں کورونا وائرس کی ویکسین کا انسانی ٹرائل شروع ہوگیا

انڈس اسپتال میں کورونا وائرس کی ویکسین کا انسانی ٹرائل شروع ہوگیا

کراچی: چین کی دو کمپنیوں نے کورونا ویکسین پر کام کیا، پاکستان میں ویکسین کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے