مہوش حیات 'پرکشش ترین خواتین" کی فہرست سے ناخوش

مہوش حیات ‘پرکشش ترین خواتین” کی فہرست سے ناخوش

 ایشیاء کی 10  پُرکشش ترین خواتین کی فہرست میں جگہ بنانے والی اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ لوگوں جسمانی صفات پر نہیں بلکہ ٹیلنٹ، میرٹ اور  عقل کی بنیاد پر پرکھا جانا چاہیے۔

اداکارہ مہوش حیات نے 2019 میں ایشیاء کی پُرکشش خواتین کی فہرست میں ٹاپ 10 پوزیشن پر آنے کے بعد مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر  اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

مہوش حیات نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ انہیں پُرکشش خواتین کی فہرست میں شامل کیے جانے کے بعد بہت سے پیغامات موصول ہورہے ہیں جن میں انہیں مبارکباد دی جا رہی ہے‘۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’مجھے خوش ہونا چاہیے کہ میں ایشیاءکی پُرکشش خواتین کا حصہ بنی اور 10 سال قبل میں پہلی پاکستانی خاتون تھی جو اس فہرست کا حصہ بننے میں کامیاب ہوئی تھی‘۔

مہوش حیات نے مزید لکھا کہ ’ایک دوسرے سے موازنہ کرکے تعریف کرنا ٹھیک نہیں، لوگوں کو اُن کے ٹیلنٹ،میرٹ اور عقل کی بنیاد پر پرکھنا چاہیے نا کہ جسمانی صفات سے‘۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ وقت تبدیل ہورہا ہے اور اس قسم کی فہرستوں کو ماضی میں ہی چھوڑ دینا چاہیے۔

واضح رہے کہ برطانوی جریدے ’ویکلی ایسٹرن آئی‘ کی 2019 کی ٹاپ 10 پُرکشش ایشین خواتین کی فہرست میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور مہوش حیات کو بھی شامل کیا گیا تھا۔

جاری کردہ فہرست میں ماہرہ خان ایشیاءکی پُر کشش خواتین میں چوتھے نمبر پر  جب کہ اداکارہ مہوش حیات پُرکشش چہروں کی فہرست میں نویں نمبر پر  شامل کیا گیا تھا۔

’گلزار حسین‘ کے کردار پر اتنی محبتیں ملنے کا اندازہ نہیں تھا، عدنان صمد

یہ بھی پڑھیں

14 سالہ نابینا برٹش پاکستانی گلوکارہ سیرین جہانگیر کی کانوں میں رس گھولتی آواز

14 سالہ نابینا برٹش پاکستانی گلوکارہ سیرین جہانگیر کی کانوں میں رس گھولتی آواز

کمسن برٹش پاکستانی نابینا گلوکارہ سیرین جہانگیر نے گزشتہ روز موسیقی کے اس بڑے مقابلے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے