کراچی کے موسم نے ارکانِ اسمبلی پر جادو کردیا

شہرقائد کے دلفریب موسم پر اراکین سندھ اسمبلی بھی گنگنا اُٹھے ، سندھ اسمبلی کے اراکین کا کہنا ہے کہ کراچی کا موسم کافی عرصے بعد سرد ہوا ہے لہذا سردی کو یادگار بنانے کا دل کر رہا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کی ہوائیں جوانی کی یادیں تازہ کر رہی ہیں۔

کراچی کا خوبصورت سرد موسم عام شہریوں کے ساتھ ساتھ اراکین سندھ اسمبلی کے موڈ میں بھی خوشگوار تبدیلی کا سبب بن گیاہے۔

خواتین سندھ اسمبلی کا کہنا ہے کہ خوبصورت موسم میں‌شریک حیات کے ساتھ سیر و تفریح کرنے کو دل کرتا ہے تاہم پروفیشنل ذمے داریاں اس کا موقع فراہم نہیں‌کرتی ہیں۔

مرد اراکین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کی سرد ہوائیں جوانی کی یادیں تازہ کر رہی ہیں. موسم کی شگفتگی کو دیکھ کر کسی کو زمانہ طالب علمی کی بے فکری یاد آئی تو کوئی پرانے دوستوں کی یاد میں کھویا نظر آیا۔

سندھ اسمبلی کے اراکین کا کہنا تھا کہ مصروفیت کے ان لمحات میں کبھی کبھی دل فرصت کے رات دن کو بہت یاد کرتا ہے. جب بارش کی خوشبو کے ساتھ ہی پکوڑوں کی تیاری ہوا کرتی تھی. مصروفیت کی وجہ سے اب یہ قصے ماضی کا حصہ بن چکے ہیں۔

یاد رہے کہ اراکین ِ اسمبلی اپنی موجودہ ذمہ داریوں کے ہمراہ عوام میں اپنی جماعت کی نمائندگی کے بھی ذمہ دار ہوتے ہیں اور کسی بھی قسم کے مسئلے یا تنازعے کی صورت میں سب سے پہلے پہنچ کر انہیں اپنا کردار ادا کرنا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

امریکی سینیٹر کی ایران مخالف پالیسیوں پر نکتہ چینی

امریکی سینیٹر کی ایران مخالف پالیسیوں پر نکتہ چینی

۔ امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے ایران کے خلاف حکومت امریکہ کی جانب سے عائد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے