عمران خان سوئٹزر لینڈ میں منعقد ہونے والے عالمی مہاجرین فورم میں شرکت

عمران خان سوئٹزر لینڈ میں منعقد ہونے والے عالمی مہاجرین فورم میں شرکت

اسلام آباد: وزیر اعظم سوئٹزر لینڈ میں عالمی مہاجرین فورم کی مشترکہ صدارت کریں گے، ترک صدر طیب اردگان، کوسٹاریکا، ایتھوپیا اور جرمنی کے سربراہان بھی اس فورم کا حصہ ہوں گے

وزیر اعظم آفس کے ترجمان نے کہا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں اقوام متحدہ اور سوئس حکومت کے اشتراک سے 17 اور 18 دسمبر کو عالمی مہاجرین فورم کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس کے لیے وزیر اعظم عمران خان بھی 17 دسمبر کو جنیوا، سوئٹزرلینڈ پہنچیں گے۔
عمران خان فورم میں 40 سال تک افغان مہاجرین کی میزبانی کا ذکر کریں گے، وزیر اعظم فورم کے شرکا کو مہاجرین کے حوالے سے تجربات، اپنی رائے اور حکومتی کاوشوں سے بھی آگاہ کریں گے۔
وزیر اعظم جنیوا میں قیام کے دوران عالمی رہنماؤں اور اقوام متحدہ حکام سے ملاقاتیں کریں گے، پروگرام کے مطابق وزیر اعظم، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ظہرانے میں بھی شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

جب تک سیاستدان جمہوریت نہیں لاتے جمہوریت کیسےآسکتی ہے

جب تک سیاستدان جمہوریت نہیں لاتے جمہوریت کیسےآسکتی ہے

اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے