الارمنگ صورتحال ہےپولیوکے 54 کیسز بنوں ڈویژن سے سامنے آئے

الارمنگ صورتحال ہےپولیوکے 54 کیسز بنوں ڈویژن سے سامنے آئے

پشاور: وزیر اعلیٰ محمود خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دوران مہم 67 لاکھ سے زائد بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے، چاہتے ہیں صوبے سے مکمل طور پر پولیو کا خاتمہ ہو، صوبائی حکومت اس سے متعلق اقدامات کرتی رہے گی

پولیو مہم کے آغاز کے موقع پر وزیراعلیٰ کے پی کے کا کہنا تھا کہ پولیو کے حوالے سے خیبر پختونخوا میں الارمنگ صورتحال ہے، 54 کیسز بنوں ڈویژن سے سامنے آئے، علما اور میڈیا کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
رواں برس سامنے آنے والے پولیو کیسز کی تعداد 100 ہوگئی ہے، دو روز قبل سندھ کے پولیو حکام نے سندھ سے مزید 2 پولیو کیسز کی تصدیق کی۔ دونوں کیسز میرپور خاص سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ پولیو حکام کا کہنا تھا کہ سندھ میں رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان کی خدمات واپس

مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان کی خدمات واپس

پشاور: مولانا فضل الرحمان کے بھائی کی سندھ میں تعیناتی کے معاملے پر کے پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے