ایک کمپنی نے پورے محلے کے گھروں کو تھری ڈی پرنٹر سے چھاپنے کا اعلان

ایک کمپنی نے پورے محلے کے گھروں کو تھری ڈی پرنٹر سے چھاپنے کا اعلان

میکسیکو:اس منصوبے کا مقصد مکانات کی شدید قلت کو دور کرنا ہے پہلے مرحلے میں ایک غیرتجارتی کمپنی نے دو گھر مکمل طور پر تھری ڈی پرنٹر سے تیار کیے ہیں

جبکہ اگلے مراحل میں ٹباسکو کے گاؤں میں 500 مربع فٹ کے 50 گھر تعمیر کیے جائیں گے جس کے بعد یہ پورا محلہ تھری ڈی پرنٹروں سے بنائے گئے گھروں سے بھر جائے گا اور غالباً اپنی نوعیت کا واحد تھری ڈی محلہ بھی ہوگا۔
ہر تھری ڈی پرنٹڈ گھر میں دو بیڈروم، ایک بڑا کمرہ، ایک باورچی خانہ اور غسل خانہ بھی شامل ہے۔ پہلے مرحلے میں یہاں خاندان کو بسا کر ان سے گھر کے متعلق رائے لی جائے گی۔ کمپنی کے مطابق دونوں گھر صرف 24 گھنٹے میں تعمیر کئے گئے ہیں۔ کمپنی نے تھری ڈی پرنٹر بنانے والے ادارے آئکون کی مدد سے یہ گھر تیار کروایا ہے۔
میکسیکو میں لوگوں کی رہائش کا بحران ہے اور غربت کے شکار افراد اپنے گھر کا صرف خواب ہی دیکھ سکتے ہیں۔ مکانات کے لیے غریب گھرانوں کی نشاندہی کی گئی ہے جن کی ماہانہ آمدنی 75 ڈالر سے بھی کم ہے۔
اس تجربے کی کامیابی کے بعد نہ صرف اس جگہ 50 مکانات بنائے جائیں گے بلکہ ہیٹی، ایل سلواڈور اور بولیویا میں بھی مزید 2700 تھری ڈی پرنٹڈ گھر تعمیر کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

طلوع آفتاب سے قبل تین منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک

طلوع آفتاب سے قبل تین منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک

بھارت: بھونڈی کی نگرانی کرنے والے تھانہ سٹی اتھارٹی کے ایک عہدیدار نے اے ایف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے